کوئٹہ میں خطرناک جنگلی پودا ”بچھو بوٹی“ تیزی سے پھیلنے کا انکشاف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ میں خطرناک جنگلی پودا ”بچھو بوٹی“ تیزی سے پھیلنے کا انکشاف

کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے ایک اعلامیہ میں شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ کوئٹہ اور آس پاس کے علاقوں میں خطرناک جنگلی پودا ”بچھو بوٹی“تیزی سے پھیل رہا ہے۔اور پودے کے پتوں اور تنوں پر باریک بال ہوتے ہیں جو جلد پر شدید جلن، خارش اور سوجن پیدا کر سکتے ہیں، اور یہ بچوں اور مویشیوں کے لیے خاص طور پر خطرناک ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پودے کو ہاتھ نہ لگائیں، دستانے استعمال کریں، بچوں کو دور رہنے کی ہدایت کریں اور کسی بھی رابطے کی صورت میں فورا متاثرہ جگہ دھوئیں۔ شدید صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔عوام سے کہا گیا ہے کہ پودے کی موجودگی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت صفائی ممکن ہو سکے۔محکمہ جنگلات نے اس مسئلے پر شہری تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.