ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کو کمزور اور ناکام رہنما قرار دے دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کو کمزور اور ناکام رہنما قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی سربراہ آئزک ہرزوگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "کمزور اور ناکام رہنما” قرار دے دیا۔

اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہرزوگ نے کئی بار وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو معاف کردیں گے مگر بعد میں وہ اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے خلاف جاری بدعنوانی کا مقدمہ جنگی صورتحال میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو جنگ پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ فضول معاملات پر۔

خیال رہے کہ نیتن ہاہو پر طویل عرصے سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں، جن میں امیر کاروباری افراد اور میڈیا شخصیات سے مراعات اور تحائف لینے اور بدلے میں انہیں قانونی، سرکاری اور سفارتی فوائد دینا شامل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.