کوئٹہ (آن لائن) پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے گوادر کے علاقے میںکارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 24.31 ملین ڈالر مالیت کی چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے گزشتہ روز جیونی کے علاقے پانوان کے قریب ایک گاڑی سے 441 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لیں منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک سمگل کی جانی تھی کہ پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اور گاڑی قبضے میں لے لی جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 24.31 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ مزید کارروائی پاکستان کوسٹ گارڈ کا عملہ کررہاہے۔
You might also like