تجاوزات اور غیر قانونی موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ایس ایس پی ٹریفک
کوئٹہ(یو این اے )ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ مرزا بلال حسن نے کہا ہے کہ عید کی خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور شہر میں ٹریفک کے نظام کو رواں رکھنے کے لیے ایک جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت 260 اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ تعینات اہلکار اپنی افسران کی نگرانی میں متعلقہ پوائنٹس پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ایس ایس پی ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک نظام میں رکاوٹ بننے والے عناصر اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے غیر قانونی موٹر سائیکل سواروں کو بھی تنبیہ کی کہ سڑکوں پر خلل کا باعث بننے والی سواریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے تاجر برادری اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عید کی خریداری کے دوران آمد و رفت کا نظام بہتر اور مربوط رہ سکے۔
You might also like