بلوچستان میں 17 سے 20 مارچ تک بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں 17 سے 20 مارچ تک بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے عید الفطر پر موسم کی صورتحال بارے پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں عید کے دنوں میں مطلع ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں 17 مارچ کی شام، رات سے نیا مغربی سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، 18 سے 20 مارچ تک ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 17 سے 20 مارچ تک بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں 17 مارچ کی رات سے 20 مارچ تک وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں 18 اور 19 مارچ کو بارش اور گرج چمک کی توقع ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، آندھی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، دن کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.