ایرانی حملوں میں تیزی، اسرائیل کے پاس میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرز کی کمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایرانی حملوں میں تیزی، اسرائیل کے پاس میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرز کی کمی

ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافے کے بعد اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام کے انٹرسیپٹرز تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

 

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ اس کے پاس بیلسٹک میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرز کی تعداد محدود رہ گئی ہے، جبکہ امریکا کو اسرائیل کی اس کمزور ہوتی دفاعی صلاحیت کا علم کئی ماہ سے تھا۔

 

یاد رہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں ایران کی جانب سے تل ابیب سمیت مختلف علاقوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

دوسری جانب عرب میڈیا نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان 15 روز سے جاری جنگ کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں ایران میں 1444 افراد جبکہ لبنان میں 773 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

اسی دوران اسرائیل میں 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایرانی حملوں میں 11 امریکی فوجی بھی مارے گئے۔ مزید برآں متحدہ عرب امارات میں 6، سعودی عرب میں 2، عراق میں 26، کویت میں 6، عمان میں 3 اور بحرین میں 2 افراد ہلاک ہوئ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.