تفتان (این این آئی) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کے وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ ترین پیش رفت کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں قیام پذیر 13 پاکستانی طلبہ و طالبات تفتان بارڈر کے راستے محفوظ طریقے سے پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ طلبہ گزشتہ روز تفتان امیگریشن گیٹ پر پہنچے جہاں مقامی انتظامیہ اور لیویز اہلکاروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ابتدائی طبی معائنے اور امیگریشن کے رسمی کارروائیوں کے بعد تمام طلبہ کو فوری طور پر پاکستان ہاو¿س منتقل کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق ان طلبہ کو رہائش، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ طلبہ ایران کی مختلف جامعات میں طب، انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی صورت حال کشیدہ ہونے کے باعث وہ شدید ذہنی دباو¿ کا شکار تھے، تاہم پاکستانی قونصل خانے کی بروقت مدد سے انہیں محفوظ واپسی ممکن ہو سکی۔ ایک طالبہ نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا، "ہم بہت پریشان تھے لیکن پاکستانی سفارت خانے نے ہم سے مسلسل رابطہ رکھا اور محفوظ راستے سے واپسی کو یقینی بنایا۔ یہاں آکر ہم نے سکون کا سانس لیا ہے۔” مقامی انتظامیہ کے مطابق تمام طلبہ کو انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت آج صبح سویرے کوئٹہ روانہ کر دیا جائے گا۔ کوئٹہ پہنچنے پر انہیں مزید سفری سہولیات فراہم کرکے ان کے آبائی شہروں کو روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی حکومت نے ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ کے محفوظ انخلائ کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ اس سے قبل بھی درجنوں طلبہ کو واپس پاکستان لایا جا چکا ہے۔
Trending
- اسرائیل کے جنگ بندی کے باوجود حملے، لبنانی بریگیڈیئر جنرل سمیت 12 افراد شہید
- گلگت بلتستان میں عام انتخابات کیلئے پولنگ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کانٹے دار مقابلہ
- Daily Mashriq 07-06-2026
- ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم سول اسپتال کا لفٹ آپریٹر نکلا،ذرائع
- کوئٹہ: سول ہسپتال میں دورانِ ڈیوٹی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا گیا، ملزم فرار
- خبردار! سمز کے غیرقانونی استعمال کے معاملے پر ایڈوائزری جاری
- فلک شبیر کا عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے پر پابندی کا مطالبہ
- قومی ٹیم کے سابق کپتانوں کو پی سی بی میں اہم ذمےداریاں ملنے کا امکان
- کھیلوں میں بھارتیوں کا دہرا معیار ایک بارپھر بے نقاب
- کنگ چارلس سوم نے پروفیسر ڈاکٹر افضل جاوید کو OBE اعزاز سے نواز دیا
You might also like