وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات، ریڈ الرٹ جاری، مختلف شاہراہیں بند کر دی گئیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات، ریڈ الرٹ جاری، مختلف شاہراہیں بند کر دی گئیں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد سمیت تمام ڈی آئی جیز اور سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود ہیں اور سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

 

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

 

اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔

 

گندم گودام، ایران ایونیو، روات ٹی کراس اور بہارہ کہو کے علاقوں میں گاڑیوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ مشکوک افراد کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.