گوادر کے پسنی کے مقام پر سمندر میں ڈولفن کا بڑا جُھنڈ دیکھا گیا، جو ساحل کے قریب تیرتے اور اچھلتے ہوئے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے پسنی اہلکاروں نے اس دلکش منظر کو محفوظ کر لیا۔
ماہرین کے مطابق ڈولفن صاف اور پُرسکون پانی میں رہنا پسند کرتی ہیں، اور اس جُھنڈ کی موجودگی ساحل کے قریب سمندری ماحول کے بہتر ہونے کی علامت ہے۔ ماہی گیروں اور سیاحوں کے لیے یہ منظر دلچسپی اور حیرت کا باعث بنا۔
ماہرین نے مزید کہا کہ اس قسم کے قدرتی مناظر نہ صرف ماحولیاتی صحت کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ سیاحتی سرگرمیوں اور ماہی گیری کے مواقع کو بھی فروغ دیتے ہیں کیونکہ ڈولفن کی موجودگی سے ساحلی علاقے میں دلچسپی میں اضافہ ہوتا ہے۔