تمام رجسٹرکمپنیوں کیلئےحتمی بینیفشل اونرزکی معلومات دینا لازمی قرار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

تمام رجسٹرکمپنیوں کیلئےحتمی بینیفشل اونرزکی معلومات دینا لازمی قرار

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تمام رجسٹرکمپنیوں کیلئے حتمی بینیفشل اونرزکی معلومات دینا لازمی قرار دے دیا۔ کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے آن لائن ریکارڈ اور ڈیجیٹل رجسٹریشن کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

 

ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کیلئے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف کروا دی گئی ہے۔ کمپنیوں کےاصل مالکان کی معلومات اب آن لائن یوبی او رجسٹری میں محفوظ ہوں گی، ڈیجیٹل یو بی او رجسٹری سے کمپنیوں کی ملکیت کا شفاف ریکارڈ ممکن ہوگا۔

 

ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کی معلومات اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کا تقاضا اور کمپنیوں کےغیرقانونی استعمال کی روک تھام میں مددگار ہے۔ ایس ای سی پی نے ہدایت کی ہے کہ نئی کمپنیاں ملکیت کی معلومات فارم ون کے ذریعے جمع کروائیں اور پہلے سے رجسٹر کمپنیاں سالانہ فارم انیس کے ذریعے معلومات جمع کرائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.