ایران کے حملوں کا کوئی بھی جواز نہیں ڈھونڈا جاسکتا، قطری وزیراعظم
Qatari Prime Minister
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
قطری وزیراعظم محمد بن عبد الرحمان الثانی کا کہنا ہے کہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ ہمارا ہمسایہ ہم پر حملہ آور ہوگا ایران کے حملوں کا کوئی بھی جواز نہیں ڈھونڈا جاسکتا۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں قطری وزیراعظم محمد بن عبد الرحمان الثانی نے کہا کہ قطر کیلئے یہ نہایت مشکل مرحلہ ہے، ہماری کوشش ہے ہمارے شہری خطرہ محسوس نہ کریں، ایران کہتا ہے کہ وہ امریکی تنصیات پر حملے کرتا ہے مگر ہماری سویلین اور انرجی تنصیبات کو بھی نشنہ بنایا گیا۔
قطری وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال کے دوران ہمیں دوسری بار شدید دھوکےکا احساس ہورہا ہے، ایسا لگتا ہے مشرق وسطیٰ پر حملوں کا منصوبہ پہلے ہی تیار تھا، ایک گھنٹے کے اندر خلیجی ممالک کو فوری نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک پُر امن خطہ دیکھنا چاہتے تھے، اپنے پڑوسیوں کے خلاف کسی حملے یا جنگ میں حصہ نہیں لیں گے، ہم ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی حل تلاش کرنے میں مدد کر رہے تھے، ایران کا خلیجی ممالک پر حملوں کا غلط اندازہ سب کچھ تباہ کرگیا۔