چاغی (آن لائن) تفتان بارڈر پر ایران سے آنے والے افراد کی آمد جاری، مزید 532 افراد پاکستان پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق ایران سے مزید 532 افراد تفتان بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق آنے والوں میں 360 پاکستانی زائرین، 146 طلبہ، 24 ڈی پورٹیز اور 2 غیر ملکی شامل ہیں۔ ایران میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ تفتان بارڈر کے ذریعے مسلسل جاری ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران سے اب تک مجموعی طور پر 2511 افراد تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔حکام کے مطابق آج پہنچنے والے 532 افراد کو بھی تفتان بارڈر سے قافلے کی صورت میں کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی نے بتایا کہ ایران سے آنے والے تمام افراد کو تفتان بارڈر پر رہائش، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
Trending
- عوام ہوشیار! محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا
- امریکا ایران معاہدے پر اہم پیشرفت، محسن نقوی آج تہران جائیں گے
- پولیس کو انمول پنکی کو لاہور لانے کی اجازت مل گئی
- فکر نہیں کہ مجھے ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے: ماہرہ خان
- پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
- ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں امن لا سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
- پیٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ لیوی بڑھانے، ایکسپورٹرز کو ریلیف دینے کی تجویز
- گلگت: گلیشیر کے پگھلاؤ کے باعث پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری
- بجٹ سے پہلے ہی سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ
- امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
You might also like