ایران میں پرائمری اسکول پر بمباری؛ 168 طالبات شہید؛ امریکی وزیردفاع کا ردعمل آگیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران میں پرائمری اسکول پر بمباری؛ 168 طالبات شہید؛ امریکی وزیردفاع کا ردعمل آگیا

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران کے ایک اسکول پر ہونے والے ایک مہلک حملے کے بارے میں بی بی سی کے صحافی کے سوال پر روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 فروری کو ایران کے جنوبی شہر میں واقع ایک گرلز پرائمری اسکول پر فضائی حملے میں 168 طالبات کی شہادت کی تصدیق ہوئی تھی۔

گزشتہ روز جب پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو اس دوران بی بی سی کے صحافی نے پوچھا کہ کیا امریکی فوج اس حملے کی ذمہ دار ہے؟ شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے الزامات پر آپ کیا کہیں گے؟

اس سوال کے جواب میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کے بارے میں صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ ابھی اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.