پاکستان کا ڈرون حملے کے بعد آذربائیجان کے ساتھ اظہار یکجہتی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کا ڈرون حملے کے بعد آذربائیجان کے ساتھ اظہار یکجہتی

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک گفتگوکی اور ناخچیوان پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ناخچیوان پر ہونے والے ڈرون حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 

گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے علاقے ناخچیوان میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جو قابلِ افسوس ہے۔

انہوں نے الہام علیوف کو یقین دلایا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت میں کھڑا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.