ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کا نیا کنٹریکٹ نہ ملنے کا انکشاف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نیا کنٹریکٹ جاری نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز پی ایس ایل کی کمپلائنس پالیسی پر پوری نہ اتر سکی جس کے باعث ٹیم کو نیا معاہدہ نہیں دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی بقیہ پانچ فرنچائزز کو طے شدہ ویلیو کے مطابق 25 فیصد اضافے کے ساتھ کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ہے اور انہیں 10 دن کے اندر معاہدے پر دستخط کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے پی ایس ایل اور لیگ مینجمنٹ کے خلاف سخت بیان بازی کی تھی، علی ترین نے پی سی بی کی جانب سے بھیجا گیا لیگل نوٹس بھی پھاڑ دیا تھا۔

اس کے علاوہ ملتان سلطانز مینجمنٹ نے متعدد تجاویز پر مشتمل ایک خط چیئرمین پی سی بی کو بھی ارسال کیا تھا تاہم پی سی بی کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P