پاکستان میں 2025 کی تین سہ ماہیوں کے دوران 53 لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
عالمی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں 27 فیصد صارفین میل ویئر حملوں کا شکار ہوئے، جب کہ 24 فیصد کارپوریٹ اداروں کو متاثرہ ڈیوائسز کے باعث مختلف خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25 لاکھ سے زائد ویب بیسڈ سائبر حملے ناکام بنائے گئے، جب کہ پاکستان میں فشنگ، بوٹ نیٹ اور جعلی وائی فائی حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کیسپرسکی کے مطابق 3 لاکھ 54 ہزار ایکسپلائٹ اٹیمپٹس بلاک کیے گئے، 1 لاکھ 66 ہزار بینکنگ میل ویئر حملے روکے گئے اور اسپائی ویئر کے 1 لاکھ 26 ہزار حملے ناکام بنائے گئے۔