اپنی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے، عطااللہ تارڑ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اپنی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے، عطااللہ تارڑ

وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اصولی موقوف پر قائم ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر کی جانب سے ایکس پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، برادر ممالک ترکیہ اور قطر کا مذاکرات میں ثالثی پر شکر گزار ہے؛ اب ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے کہ وہ دہشت گردی پر قابو پانے سے متعلق اپنی طویل عرصے سے چلی آنے والی بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ ذمہ داریوں کو پورا کرے، جن میں اب تک وہ ناکام رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ افغان عوام سے خیر سگالی کا جذبہ رکھتا ہے اور ان کے لیے ایک پر امن مستقبل کا خواہش مند ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.