حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالےکردیں

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہونے کی تصدیق کردی، لاشوں کو شناخت کے عمل کے لیے تل ابیب کے ابوکبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کردیا گیا۔

اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ حماس اس سے قبل 17 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر چکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں، حماس کے پاس اب بھی 8 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P