ملائیشیا پہنچنے پر ٹرمپ کا شاندار استقبال، امریکی صدر خود بھی جھوم اٹھے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ملائیشیا پہنچنے پر ٹرمپ کا شاندار استقبال، امریکی صدر خود بھی جھوم اٹھے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا کے دورے پہنچے تو ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر فنکاروں کی جانب سے روایتی رقض بھی پیش کیا گیا جسے دیکھ کر امریکی صدر نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور خود بھی جھومنے لگے، ٹرمپ نے اس موقع پر امریکا اور ملائیشیا کے پرچم بھی لہرائے۔

ٹرمپ کا یہ دورہ ایشیا کے کئی ممالک کے دورے کا پہلا مرحلہ ہے، وہ اس سفر کے دوران کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان ایک جامع جنگ بندی معاہدے کی دستخطی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

ملائیشیا کے بعد ٹرمپ جاپان جائیں گے، جہاں ان کی ملاقات نئی وزیر اعظم سانائے تاکائچی سے ہوگی، اس کے بعد وہ جنوبی کوریا کا رخ کریں گے جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات متوقع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.