یو اے ای: نام ظاہر کیے بغیر 100 ملین درہم کی لاٹری کے فاتح کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

یو اے ای: نام ظاہر کیے بغیر 100 ملین درہم کی لاٹری کے فاتح کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں ایک خوش نصیب نے 100 ملین درہم کی تاریخی لاٹری جیت لی۔

یو اے ای لاٹری نے فاتح کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی لیکن سوشل میڈیا پر ایک مختصر آڈیو کال جاری کی گئی جس میں یو اے ای لاٹری کا نمائندہ لاٹری جیتنے والے کو اطلاع دیتا ہے کہ ’آپ جیک پاٹ جیت گئے ہیں‘، جس پر حیرت زدہ فاتح صرف یہی کہہ سکا، ’اوہ مائی گاڈ ! (او میرے خدایا !)‘۔

خوش قسمت شخص نے ساتوں نمبر درست چن کر لاٹری جیتی جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 7 ارب 65 کروڑ 51 لاکھ 64 ہزار روپے بنتی ہے۔

’یو اے ای لاٹری سسٹم‘ اماراتی حکومت سے مکمل طور پر قانونی اور منظور شدہ ہے جو 2023ء میں قائم کی گئی اماراتی گیمنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت کام کرتا ہے۔’لکی ڈے ڈرا‘ ہر دو ہفتے میں منعقد ہوتا ہے اور براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔

اس لاٹری سسٹم میں متحدہ عرب امارات میں مقیم 18 سال سے زائد عمر کے رہائشی ہی اس لاٹری میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.