پاکستان کے خلاف افغان طالبان رجیم کا مذموم پروپیگنڈا بے نقاب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کے خلاف افغان طالبان رجیم کا مذموم پروپیگنڈا بے نقاب

پاکستان کے خلاف افغان طالبان رجیم کا مذموم پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔

پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے جھوٹے پروپیگنڈا کا پردہ چاک کر دیا، بھارت اور افغان طالبان سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا میں مصروف ہے۔

ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے چمن اجتماع کی پرانی ویڈیوز کو پھیلانا شروع کر دیا، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ویڈیوز دسمبر 2022 میں چمن اجتماع کی ہیں۔

جھوٹا بیانیہ، من گھڑت خبریں اور جعلی تصاویر طالبان رجیم کے منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، پرانی ویڈیوز کو نیا دکھا کر حقیقت کو مسخ کرنا افغان طالبان کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت ، پاکستان دشمن سازشوں میں افغان پروپیگنڈا مشین کا سب سے بڑا سہولت کار ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.