غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ، امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ، امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے

غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل پہنچنے والے امریکی فوجی غزہ میں داخل ہوئے بغیر وہاں موجود مصر، قطر اور ترکیہ کے فوجیوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

اسرائیلی فوج غزہ امن معاہدے کے مطابق مقررہ حدود تک واپس آگئی ہے، اسرائیلی فوج کی مقررہ حدود میں واپسی کا جائزہ لینے کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کا دورہ کیا اور کہا اسرائیلی فوج کے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے غزہ کے دورے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے دورے کا مقصد یہ جاننا تھا کہ سینٹ کام کی زیر قیادت سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر کیسے بنایا جائے، غزہ میں امریکی فوجی تعینات نہیں ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.