سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونیوالے 4 دہشتگرد گرفتار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونیوالے 4 دہشتگرد گرفتار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عاممہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قوم کی غیرمتزلزل حمایت سے دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.