ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میچ پہنچ چکی ہیں، بھارت کی جانب سے پہلا گول دلالموون گانگٹے نے 31ویں منٹ میں سکور کیا۔

دوسرا گول گنلیبا نے 63ویں جبکہ تیسرا گول ریحان احمد نے 73ویں منٹ میں سکور کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عبداللہ نے 43ویں منٹ میں پینلٹی کک پر پہلا جبکہ دوسرا گول حمزہ یاسر نے 70ویں منٹ میں سکور کیا۔

ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ میں سیمی فائنل 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P