نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر وہ منتخب ہوئے تو اسرائیلی وزیر اعظم کی شہر میں آمد پر نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دیں گے کہ وہ انہیں گرفتار کرے۔
اپنی انتخابی مہم کے وعدے کی مزید تفصیلات پیش کرتے ہوئے جمعرات کو امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کو زہران ممدانی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ’جنگی مجرم‘ قرار دیا، جو غزہ میں نسل کشی کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کریں تو وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے جاری کردہ وارنٹ کا ’احترام‘ کریں گے اور پولیس کو حکم دیں گے کہ انہیں ہوائی اڈے پر ہی گرفتار کر لیا جائے۔