اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کے بلا اشتعال اور غیر قانونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوحہ میں ہونے والے آئندہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریوں، طریقہ کار اور تفصیلات پر بھی مشاورت کی۔

او آئی سی کا اجلاس اتوار 14 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.