شکاگو: امیگریشن افسر کی فائرنگ سے گرفتاری کی کوشش کے دوران ایک شخص ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شکاگو: امیگریشن افسر کی فائرنگ سے گرفتاری کی کوشش کے دوران ایک شخص ہلاک

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (ڈی ایچ ایس) اور مقامی حکام نے کہا ہے کہ امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے ایک اہلکار نے شکاگو کے علاقے میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، جب افسران اسے حراست میں لینے کی کوشش کر رہے تھے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈی ایچ ایس کے بیان کے مطابق آئی سی ای اہلکار ایک گاڑی کو روک کر سیلویریو ویلگاس-گونزالیز کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جب اس نے اپنی کار ان پر چڑھا دی، ایک آئی سی ای افسر نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ گاڑی سے گھسیٹے جا رہے تھے۔

ڈی ایچ ایس کے مطابق افسر زخمی ہوا اور اس کی حالت مستحکم ہے۔

’رائٹرز‘ کو فوری طور پر ویلگاس-گونزالیز کے اہل خانہ سے رابطے کی کوئی معلومات نہیں مل سکی، تاہم ڈی ایچ ایس نے بیان میں کہا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.