بانی پی ٹی آئی کی ڈائریکشن ہے، استعفے واپس نہیں لیں گے: بیرسٹر گوہر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بانی پی ٹی آئی کی ڈائریکشن ہے، استعفے واپس نہیں لیں گے: بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپیکر نے کہا وہ استعفے منظور نہیں کریں گے لیکن ہمارا فیصلہ اٹل ہے، ہم استعفے واپس نہیں لیں گے کیونکہ یہ بانی پی ٹی آئی کی ڈائریکشن ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم 91 ممبران کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھے، آج ہمارے پاس 76 ممبران ہیں، پرسوں تک 25 ایم این ایز نے استعفے جمع کروائے تھے، آج تک سارے ایم این ایز کے استعفی ہو گئے، صرف ان ایم این ایز کے رہتے ہیں جو ملک سے باہر ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جس طرح نیشنل ایکشن پلان بنایا اسی طرح زلزلے اور سیلاب کے خلاف بھی نیشنل ایکشن پلان بنانا چاہئے، میں سمجھتا ہوں یہ وقت الزامات کا نہیں، لوگ بہت زیادہ متاثر ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی پالیسی ہونی چاہئے جس میں پنجاب یا کے پی نہ ہوں بلکہ پاکستان ہو، نقصان کسی صوبے کا ہو نقصان پاکستان اور ہمارے بھائیوں کا ہے، راوی، سیالکوٹ، وزیر آباد، سوات میں سیلاب کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.