دریائے ستلج میں طغیانی، کہروڑ پکا میں ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

دریائے ستلج میں طغیانی، کہروڑ پکا میں ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب

دریائے ستلج میں طغیانی سے ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب آگئی، پی ڈی ایم اے کی جانب سے اگلے 24 گھنٹے اہم قرار دے دیئے گئے۔

سیلاب سے مہاراں پتن، رام کلی، کوٹ کوڑا، شاہ ابو طاہر سمیت متعدد علاقے متاثر ہوئے، زمینی کٹاؤ خطرناک حد تک بڑھنے لگا، مکئی، کپاس، تل کی فصلیں مکمل طور پر تباہ، کاشتکاروں کا شدید نقصان ہوا۔

متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ویٹرنری ادویات، رہائش، کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کی فوری سہولیات فراہم کی جائیں۔

ریسکیو ٹیمیں محدود وسائل کے ساتھ سرگرم ہو گئیں، فوج طلب کر لی گئی، بریگیڈیئر مصور خان، ڈی سی لبنیٰ نذیر، اے سی اصغر اقبال نے بیٹس کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر عبدالرحمان کانجو کی بھی آمد ہوئی، انہوں نے متاثرین کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔

دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی، بہاولپور، لیہ، مظفرگڑھ اور ڈی جی خان کے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔

الرٹ کے مطابق سیلابی پانی کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ ہے، علاقہ مکینوں کو اپنے مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی فوری ہدایات دی گئی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.