اعجاز چوہدری کے نااہل ہونے پر سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اعجاز چوہدری کے نااہل ہونے پر سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

پنجاب سے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 19 اگست سے 20 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں اور 21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہو گی۔

ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ 29 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ جاری کی جائے گی، 30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں پولنگ ہو گی اور ارکان پنجاب اسمبلی ووٹ ڈالیں گے۔

ترجمان کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست 9 مئی کیس میں ملنے والی سزا کے بعد پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.