امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7 سال بعد چین کا دورہ کریں گے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7 سال بعد چین کا دورہ کریں گے

بھارت اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 7 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار چین کا دورہ کریں گے، جو بیجنگ کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری کی ایک اور علامت ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایک سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ نریندر مودی 31 اگست سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کثیرالملکی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین جائیں گے۔

تاہم، بھارتی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

نریندر مودی کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب بھارت اور امریکا کے تعلقات کئی برسوں کے بعد شدید بحران کا شکار ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا پر ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ٹیرف عائد کیا ہے اور روس سے تیل کی خریداری پر بھارت کو مزید سزا کی دھمکی بھی دی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.