پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرام راجا نے کہا ہے کہ کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے پارٹی میں اس پر بات کروں گا، کل کا احتجاج آخری احتجاج نہیں تھا یہ عمل جاری رہے گا۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج میں شامل نہ ہونے کی اگر کوئی معقول وجہ نہیں تو اس کا جواب دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ کل کے احتجاج بارے میں نے کہا تھا یہ صوبائی اور مقامی سطح کا ہوگا، میں سمجھتا ہوں کل کا دن بڑی حد تک کامیاب رہا، صوبائی و مقامی قیادت کو بتایا گیا تھا وہ خود احتجاج کو ترتیب دے، لوگ کیوں نہیں نکلے اس پر عمران خان سے مشاورت کریں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میں اور محمود اچکزئی کل رات 11 بجے تک بانی کی بہنوں کے ساتھ چکری انٹرچینج پر موجود رہے، کل کا احتجاج اچھی کوشش تھی اس میں مزید بہتری آئے گی، کل کا احتجاج آخری احتجاج نہیں تھا یہ عمل جاری رہے گا۔