قومی اسمبلی: خاتون کے کپڑے پھاڑنے، ہائی جیکر سے تعلقات پر سزائے موت ختم کرنے کی ترمیم منظور – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

قومی اسمبلی: خاتون کے کپڑے پھاڑنے، ہائی جیکر سے تعلقات پر سزائے موت ختم کرنے کی ترمیم منظور

قومی اسمبلی نے فوجداری قوانین میں 2 ترامیم کی منظوری دے دی جن کے تحت خاتون کے کپڑے پھاڑنے اور ہائی جیکر سے ملاقات یا تعلقات پر سزائے موت ختم کردی گئی ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم تارڑ نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔

وزیر قانون اعظم تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ بل کے تحت فوجداری قوانین میں دو ترامیم لائی جا رہی ہیں، پہلی ترمیم شق 354 اے سے متعلق ہے، یہ شق خاتون کے کپڑے پھاڑنے کی سزا کا احاطہ کرتی ہے، سابق صدر ضیاالحق کے دور میں خاتون کے کپڑے پھاڑنے پر سزائے موت متعارف کرائی گئی تھی، تاہم اس شق کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ 354 کو 354 اے میں بدلنے پر تھانوں میں رشوت چلتی ہے، ترمیم کے تحت اس جرم پر سزائے موت ختم کر کے سزا کم کی جا رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.