وزیراعظم کی سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے بورڈ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیراعظم کی سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے بورڈ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے بورڈ مکمل نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکریٹریز کو تمام بورڈز مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف کی جانب سے تمام وفاقی سیکریٹریز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام بورڈز ایس اوای ایکٹ کے تحت ایک ماہ کے اندر مکمل کیے جائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ بورڈز کے ممبران کی نامزگی 10 دن کےاندر کابینہ کو بھیجی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بورڈز مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری شعبے کے اداروں اور کمپینوں کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت سرکاری اداروں کے بیشتر بورڈز کو ایڈہاک بنیادوں پر چلایا جارہاہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.