ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے مئی 2022 میں لانگ مارچ تھوڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر عمران اسمٰعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، عمران اسمٰعیل کو تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔
عمران اسمٰعیل کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کل (24 جولائی) کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوگی، کیس سے سربراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور رہنما زرتاج گل و دیگر پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔