عبداللہ نواز کو بھی شکست، عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر تمام – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عبداللہ نواز کو بھی شکست، عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر تمام

عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے انفرادی ایونٹ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا، پاکستان کے واحد کھلاڑی عبداللہ نواز کو مصری کھلاڑی آدم حویل نے پری کوارٹر فائنل میں 0-3 سے مات دے دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہرنیوقاہرہ میں جاری عالمی جونیئر سکواش چیمپین شپ کے انفرادی ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں واحد پاکستانی کھلاڑی عبداللہ نواز مسلسل تیسری کامیابی کے بعد پری کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے۔

آدم حویل نے عبداللہ نواز کے خلاف پہلا گیم 6-11 سے جیتا اور دوسرے گیم میں 5-11 سے فتح حاصل کرنے کے بعد تیسرے گیم میں باآسانی 2-11 سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

واضح رہے عبداللہ نواز نے تیسرے راؤنڈ میں امریکا کے آسکر، دوسرے راؤنڈ میں کینیڈا کے روہن پلوال اور پہلے راونڈ میں ہانگ کانگ کے کینگ ان لیونگ کو شکست دی تھی۔

پاکستان کے 4 میں سے 3 کھلاڑی محمدعمیرعارف، یحییٰ خان اور انس علی شاہ پہلے ہی راؤنڈ میں ہار گئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.