غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 132 فلسطینی شہید – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 132 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز نے غزہ میں انسانی بحران کے شکار بھوکے اور بےسہارا فلسطینیوں پر حملے مزید تیز کر دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فورسز کے حملوں میں مجموعی طور پر 132 فلسطینی شہید جبکہ 495 افراد زخمی ہو گئے۔

رفاہ اور خان یونس میں امداد کے منتظر نہتے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں اسرائیلی فورسز نے براہ راست فائرنگ کر کے 94 افراد کو شہید کر دیا۔

دوسری جانب غذائی قلت بھی شدت اختیار کر گئی ہے، 18 مزید افراد بھوک کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں، جس کے بعد بھوک سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 86 ہو گئی ہے۔

ادھر اٹلی کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی جہاز روانہ کیے گئے ہیں، تاہم اسرائیلی محاصرہ بدستور قائم ہے اور امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.