عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر اضافے کیساتھ 3387 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3087 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے ہوگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.