تجارتی جنگ میں شدت: ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

تجارتی جنگ میں شدت: ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور یورپی یونین سے درآمدات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا، جبکہ ان کے اہم اتحادیوں کے ساتھ کئی ہفتوں کی مذاکراتی کوششیں ایک جامع تجارتی معاہدے پر ختم نہ ہو سکیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق نئے ٹیرف کا اعلان ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری علیحہ خطوط میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے اوائل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ممالک کے لیے نئے ٹیرف لگانے کے اعلانات کیے تھے، جن میں جاپان، جنوبی کوریا، کینیڈا اور برازیل شامل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ تانبا پر 50 فیصد ٹیرف بھی عائد کیا گیا تھا۔

یورپی یونین کو امید تھی کہ وہ امریکا کے ساتھ 27 رکنی بلاک کے لیے ایک جامع تجارتی معاہدہ طے کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.