یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز سے پیسے کمانا مشکل ہونے کا امکان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز سے پیسے کمانا مشکل ہونے کا امکان

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے عندیہ دیا ہے کہ جلد ہی مونیٹائزیشن پالیسی کو اپڈیٹ کردیا جائے گا، جس کے تحت مواد تخلیق کاروں کو بہتر انداز میں پیسے کمانے کے مواقع میسر ہوں گے۔

یوٹیوب کے مطابق جولائی کے وسط تک نئی مونیٹائزیشن تبدیلیوں کے ساتھ شائع کردی جائے گی۔

یوٹیوب کی جانب سے نئی مونیٹائیزیشن پالیسی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کیے جانے والے مواد سمیت بار بار پوسٹ کیے جانے والے مواد سے پیسے کمانے کو مشکل کیا جا سکتا ہے۔

 

 

علاوہ ازیں نئی مونیٹائیزیشن پالیسی میں کم معیار کے مواد سے بھی پیسے کمانے کو مشکل قرار دیا جا سکتا ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے نئی پالیسی کے اعلان کے بعد صارفین کو شبہ ہے کہ پلیٹ فارم پر ری ایکشن ویڈیوز کو بھی مونیٹائیزیشن پالیسی کا حصہ نہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

اگر یوٹیوب کی جانب سے ری ایکشن ویڈیوز سے پیسے کمانے کو مشکل بنا دیا جاتا ہے تو کروڑوں اکاؤنٹس ہولڈرز کی جانب سے پیسے کمانا مشکل ہوجائے گا۔

تاہم یوٹیوب کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق نئی پالیسی سے ری ایکشن ویڈیوز متاثر نہیں ہوں گی، البتہ اے آئی، غیر معیاری ویڈیوز اور بار بار پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز متاثر ہوں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.