مالی سال 25-2024 میں گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مالی سال 25-2024 میں گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ

پاکستان کی آٹو انڈسٹری نے مالی سال 25-2024 میں بھرپور بحالی کا مظاہرہ کیا، جہاں گاڑیوں کی فروخت میں دوگنا اور تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا، اس سے معاشی استحکام اور صارفین کے اعتماد کی بحالی کا عندیہ ملتا ہے، صرف ٹریکٹر کا شعبہ اس رجحان سے پیچھے رہا، جہاں زرعی معیشت کی کمزوری کے باعث فروخت میں 36.4 فیصد کمی آئی۔

پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 25-2024 میں کاروں کی فروخت 38 فیصد اضافے کے ساتھ 81 ہزار 579 یونٹس سے بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار 203 یونٹس تک جا پہنچی۔

لائٹ کمرشل وہیکل، وینز، پک اپس اور اسپورٹ یوٹیلٹی وہیکلز (ایس یو ویز) کی فروخت 61 فیصد اضافے کے ساتھ 35 ہزار 820 یونٹس تک جاپہنچی جبکہ ٹرکوں کی فروخت 103 فیصد کے زبردست اضافے کے ساتھ 4 ہزار 444 یونٹس ہو گئی، بسوں کی فروخت میں بھی 74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 788 یونٹس تک جا پہنچی جبکہ موٹر سائیکل اور رکشے کی فروخت بھی 32 فیصد بڑھ کر 15 لاکھ 18 ہزار یونٹس تک پہنچی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.