ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس، سکیورٹی کے سخت انتظامات – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے موقع پر عزاداری کے سلسلے میں جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جلوس کی گزرگاہوں پر دکانیں اور مارکیٹیں سیل کردی گئی ہیں، جلوس میں شریک عزادار ماتم، زنجیر زنی اور سینہ کوبی کریں گے۔

لاہور

لاہور میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربارِ حسین اندرون موری گیٹ سے برآمد ہو گیا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو امام بارگاہ بیت الرضا پرانی انار کلی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

شبیہ ذوالجناح کا یہ جلوس اندرون موری گیٹ سے ہوتا ہوا کوچہ چراغاں سے گزرے گا، جلوس جامعہ رضویہ، بخاری چوک، لوہاری گیٹ سے ہوتا ہوا انار کلی پہنچے گا۔

جلوس کی برآمدگی سے قبل علماء و زاکرین نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور شہداء کربلا کے فضائل و مصائب بیان کئے، بعدازاں نوحہ خوانی کی گئی اور شبیہ ذوالجناح برآمد ہوا۔

جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے اطراف کی تمام گلیوں اور راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کیا گیا ہے، اہل علاقہ اور امن کمیٹیوں کے ممبران سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی جلوس کے ہمراہ ہیں، عزاداروں کیلئے راستے میں پانی، شربت اور دودھ کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.