امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملہ، تیل کی عالمی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گرگئیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملہ، تیل کی عالمی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گرگئیں

ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق آج شب ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں سے  بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی) کے فیوچرز 5.3 فیصد گر کر فی بیرل 69.96 ڈالر کی سطح پر پر آ گئے، جبکہ برینٹ آئل کے فیوچرز میں بھی اسی تناسب سے کمی دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ ہفتے کو امریکا کی جانب سے ایران کی تنصیبات پر میزائل حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے قطر میں امریکی بیس پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.