امریکی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے، اسرائیلی پاور پلانٹ تباہ، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے، اسرائیلی پاور پلانٹ تباہ، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

امریکا کے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایران نے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے جن میں خیبر بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے اسرائیل پر تازہ حملے میں ایک پاور پلانٹ تباہ ہوگیا اور متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے مختلف حملوں میں ایران کے 6 ہوائی اڈے اور متعدد طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکا نے اپنے جدید ترین B-2 بمبار طیاروں کے ساتھ ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا ہے اور امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے حملے میں فردو کے ایٹمی پلانٹ کو مکمل تباہ کردیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے، امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع ایرانی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں حملے کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے تین جوہری سائٹس پر کامیاب حملہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.