میں پاکستان کو پسند کرتا ہوں، وہاں کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں؛ ڈونلڈ ٹرمپ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

میں پاکستان کو پسند کرتا ہوں، وہاں کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں؛ ڈونلڈ ٹرمپ

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک جوہری طاقت رکھتے ہیں اور ان کے درمیان جنگ میں نے رکوائی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے پاکستان کی تعریف کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے پاکستان بہت پسند ہے اور وہاں کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دنوں جوہری طاقت رکھتے ہیں اور ان کے درمیان جنگ کو میں نے ختم کروایا اور تجارت پر آمادہ کیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کے بھی معترف رہے ہیں۔

بھارت کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی اعلیٰ فوجی اور سیاسی قیادت کی فہم و فراست کی تعریف کی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.