غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 103 فلسطینی شہید – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 103 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی نہ تھمی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 103 نہتے فلسطینی شہید جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق بمباری کے زیادہ تر واقعات غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں پیش آئے، جہاں رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی تعاون سے چلنے والے ایک سماجی ادارے کی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں سوار 8 فلسطینی کارکن شہید ہو گئے، ادارے نے تصدیق کی ہے کہ کئی کارکن شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ بعض کو اسرائیلی فورسز نے اغوا بھی کر لیا ہے۔

ادارے نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ فلاحی کارکنوں اور امدادی اداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اسرائیلی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔ انسانی بحران شدت اختیار کرگیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.