اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی

اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق آر ایل این جی کی قیمت میں جون کیلئے کمی کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس کے لیے ایل این جی کی قیمت ایک سینٹ کمی کے بعد 11.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جو مئی میں 11.79 ڈالر تھی۔

اسی طرح سوئی سدرن گیس کے لیے بھی قیمت ایک سینٹ سے کم کمی کے بعد 10.85 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے، جو مئی میں 10.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اوگرا کے مطابق یہ کمی جون کے مہینے کے لیے کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.