ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے مسافر کے اہم انکشافات – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے مسافر کے اہم انکشافات

ایئر انڈیا کے تباہ ہونیوالے مسافر طیارے کا ایک مسافر زندہ بچ گیا جس نے ابتدائی طور پر اہم انکشافات کئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار افراد کے رشتہ دار احمد آباد کے سول ہسپتال اسروا میں اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے تھے، جہاں جنرل وارڈ میں ایک بستر پر 40 سالہ وشواش کمار رمیش بھی موجود تھا جس نے کہا کہ وہ اس مہلک حادثے سے بچ گئے۔

زندہ بچ جانے والا مسافر سیت نمبر 11 اے پر بیٹھا تھا، مسافر کے سینے، آنکھوں اور پیروں پر بیشتر زخم آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وشواش کمار رمیش جو کہ ایک برطانوی شہری ہے، اپنے خاندان سے ملنے کے لیے کچھ دنوں کے لیے ہندوستان میں تھا اور اپنے بھائی اجے کمار رمیش کے ساتھ واپس یو کے جا رہا تھا۔

زندہ بچ جانے والے مسافر نے کہا کہ ٹیک آف کے تیس سیکنڈ بعد، ایک زوردار آواز آئی اور پھر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، یہ سب بہت جلدی ہوا۔

وشواش کمار رمیش نے بتایا کہ وہ اور اس کا بھائی اجے ہوائی جہاز میں مختلف قطاروں میں بیٹھے تھے۔

واضح رہے کہ گیٹوک جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز جس میں عملے کے ارکان سمیت 242 افراد شامل تھے نے جمعرات کو دوپہر 1:39 بجے اڑان بھری اور ٹیک آف کرتے ہی گر کر تباہ ہو گئی، اور اس میں آگ میں بھڑک اٹھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.