انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کے خلاف قرارداد منظور – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کے خلاف قرارداد منظور

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے جوہری عدم پھیلاؤ کی خلاف ورزی پر ایران کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کےخلاف قرارداد امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے پیش کی جس میں ایجنسی کے کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز کا بند کمرہ اجلاس ہوا جہاں ایران کے خلاف قرار داد منظور کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف قراردادکے حق میں19 ووٹ اور قرار داد کی مخالفت 3 ووٹ آئے جب کہ 11 ارکان غیرحاضر رہے، آئی اے ای اے نے 20 سال میں پہلی مرتبہ ایران کو جوہری عدم پھیلاؤکی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.