ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے کہا ہے کہ انھیں امریکی صدر پر کی جانی والی حالیہ تنقید میں سے کچھ پر افسوس ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ ’مجھے صدر ٹرمپ کے حوالے سے گزشتہ ہفتے کی جانے والی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے، وہ حد سے زیادہ تجاوز ہو گئیں تھیں‘۔

ٹیک ارب پتی ایلون مسک کے جانب سے سوشل میڈیا پوسٹس پر افسوس کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کو سبق سکھانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسک کو اس کے سنجیدہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

 

ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اختلافات کو سوشل میڈیا پر اس وقت چرچے ہونے لگے تھے جب ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد ’بڑے اور خوبصورت بل‘ پر تنقید کرنا شروع کر دی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.